سائٹ کے کوڈ
fa5540
کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ
16768
گروپ
قرآنی علوم,شیعه و قرآن
سوال کا خلاصہ
کیا سوره توبه کی آخری آیت کے بارے میں خزیمه کی گواھی کا قصه صحیح ھے؟
سوال
کیا یه صحیح ھے که قرآن مجید کو جمع کرنے کے وقت ھر آیت کے لئے دو شاھدوں کی گواھی ضروری تھی، لیکن سوره توبه کی آخری آیت کے بارے میں صرف خزیمه کو علم تھا، اور زید نے کھا که اس آیت کو درج کیا جائے، کیونکه پیغمبر {ص} نے فرمایا ھے که: خزیمه کی گواھی دو گواھوں کے برابر ھے۔ لیکن جب عمر نے سوره احزاب کی اس آیت کی تلاوت کی، جو زناکار مرد اور عورت کے بارے میں تھی، تو اسے قبول نھیں کیاگیا، کیونکه وه تنھا فرد تھے جس نے اس آیت کو درج کیا تھا؟ْ! { کتاب الاتفاق، ص۷۵ }۔