اعلی درجے کی تلاش
کا
5811
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/01/18
 
سائٹ کے کوڈ fa744 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 3957
سوال کا خلاصہ
کیا مسکن کے قرض الحسنه کے حساب میں ، ان کے لون سے رهائشی مکان کے لئے استفاده کر نے کی غرض سے بچت کی جانے والی رقم پر خمس دینا هے ؟
سوال
میں مقام معظم رهبری کا مقلد هوں ، تقریباً چار سال سے قرض الحسنه مسکن کے حساب میں کچھـ پیسے بچت کر رها هوں تا که اس کے لون سے مکان بنانے میں استفاده کروں، کیا میری اس بچت پر خمس دینا واجب هے؟
ایک مختصر

اس سوال کے سلسله میں که ایک شخص کے پاس رهائشی مکان نهیں هے اور اس نے مکان خرید نے یا زندگی کی ضرورت کو پورا کر نے کے لئے کچھـ رقم بچت کی هے ، کیا اس رقم پر خمس هے؟ مقام معظم رهبری نے جواب میں فر مایا هے : اگر کسب و کار کی منفعت سے زندگی کی ضروریات کو پورا کر نے کے لئے کوئی رقم بچت کی جائے ، تو سال خمس کے پهنچنے پر اس کا خمس دینا هے ، مگر یه که یه بچت زندگی کی ضروریات کا خرچه پورا کر نے کی غرض سے هو، تو اس صورت میں اگر سال خمس کی تاریخ گزرنے کے بعد مستقبل قریب میں ( مثلاً سال خمس کی تاریخ کے دوتین ماه بعد ) مذکوره ضرورت کے لئے خرچ کرے تو اس پر خمس نهیں هے –[1]

اس لحاظ سے معظم لّه کے فتوی کے مطابق قرض الحسنه مسکن کی بچت پر سال خمس کی تاریخ پهنچنے پر خمس دینا هے-



[1] - توضیح المسائل ( لمحشی للامام الخمینی) ج ٢، ص٧٩ ، مسئله نمبر : ٩٠٩-

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا