اعلی درجے کی تلاش
کا
8399
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2014/10/06
سوال کا خلاصہ
کیا جہاد النکاح صحیح ہے؟
سوال
کیا جہاد النکاح صحیح ہے؟ جہاد النکاح کے صحیح ھونے کے دلائل کیا ہیں؟ کیا انسان کی عقل یہ قبول کرتی ہے کہ کوئی شخص اپنی ماں، بہن اور بیٹی کے ساتھ ازدواج کرے؟
ایک مختصر
مشرق وسطی کا علاقہ، ادیان آسمانی کے مرکز کے عنوان سے حالیہ برسوں کے دوران عظیم سیاسی تبدیلیوں سے دوچار ھوا ہے۔ اس علاقہ کے لوگوں کے، ادیان آسمانی سے دیرینہ رابطہ اور بعض ملکوں میں تفرقہ اور اختلاف پیدا کرنے والے پروپیگنڈے کی وجہ سے ان تبدیلیوں سے مذہبی اختلافات کی مہک آنے لگی ہے۔
بعض افراد، جوسالہا سال تک قرآن مجید کے مطابق جایز نکاح موقت (متعہ) [1]، جو صیغہ شرعی، معین مدت، عدت اور زن و شوہر کے دوسرے احکام پر مشتمل ہے، پر کسی دلیل کے بغیر اعتراض کرتے تھے۔ آج وہ ، ایک بڑے مغالطہ سے دوچار ھوکر ایک ایسے نکاح اور ازدواج کو جائز جاننے لگے ہیں، جو حقیقت میں زنا ہے!
کہا جاتا ہے کہ انھوں نے جنگی جوانوں کے جذبات کو تحفظ بخشنے کے لئے، " جہاد النکاح" کے عنوان سے ایک ایسے نکاح کے جائز ھونے کا فتویٰ دیا ہے، جس کے مطابق بعض عورتیں، جنگی جوانوں کے پاس جاکر، جنسی لحاظ سے ان کی خواہشات کو پورا کرسکتی ہیں، اس قسم کے مطالب اور واقعات کو دنیا کے ذرایع ابلاغ میں پایا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ امر قابل باور نہیں ہے کہ اسے تمام اہل سنت اور تمام جنگی جوان قبول کرتے ھوں!
اس بناء پر" جہاد النکاح" ایک ایسی اصطلاح ہے، جو گزشتہ چند برسوں کے حوادث کے دوران، مشرق وسطی کے علاقہ میں زبانوں پر جاری ھونے لگی ہے اور اس کے مطابق، کہا جاتا ہے کہ بعض مسلمان لڑکیاں اور وعورتیں " جہاد النکاح" کے نام سے جہاد کی امید لے کر میدان کارزار کی طرف روانہ ھوتی ہیں اور ایک مختصر مدت کے دوران کئی افراد کے ساتھ ہم بستری کا فعل انجام دیتی ہیں۔
بعض افراد نے اس عجیب فتویٰ کی توجیہ میں ایک ایسی حدیث سے تمسک کیا ہے جو صحیح بخاری میں موجود ہے۔ لیکن قابل بیان ہے کہ ان کا یہ استدلال ہر گز صحیح نہیں ہے۔
صحیح بخاری میں عبداللہ بن مسعود سے نقل کیا گیا ہے کہ:" ہم پیغمبر اکرم (ص) کے ہمراہ جہاد پر گئے تھے، جبکہ ہماری بیویاں ہمارے ساتھ نہیں تھیں۔ میں نے کہا: یارسول اللہ! کیا ہم اپنے آپ کو آختہ کریں (تاکہ شہوانی طغیان سے محفوظ رہیں) ؟ آنحضرت (ص) نے فرمایا: نہیں، اس کے بعد ہمیں اجازت دیدی کہ (بعنوان مہر ) ایک لباس اور کپڑے کے مقابلے میں عورتوں کے ساتھ ازدواج کریں۔[2]
جیسا کہ ظاہر ہے، یہ روایت، متعہ کے جائز ھونے کی دلیل ہے۔[3] اور ہر گز" جہاد النکاح" یعنی مہر اور عدہ کی رعایت کئے بغیر متعد د ازدواج کے معنی میں نہیں ہے۔
اس روایت میں پیغمبر اکرم [ص] نے مجاہدین کو اپنے آپ کو آختہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، بلکہ میدان جنگ میں ازدواج موقت کرنے کی اجازت دی ہے اور وہ بھی کچھ شرائط کے تحت قابل قبول ہے اور اس روایت میں ان شرائط کی طرف اشارہ نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ موضوع مسلمانوں کے درمیان مسل٘م اور قابل قبول تھا اور وہ بخوبی جانتے تھےکہ ازدواج کے اپنے خاص شرائط ہیں اور بنیادی طور پر ازدواج اور" زنا" جیسے گناہ کبیرہ کے درمیان فرق بھی یہی شرائط ہیں۔
پس، اس روایت میں ازدواج کے شرائط بیان نہ کرنے کے پیش نظر، اس طرح استدلال نہیں کیا جاسکتا ہے کہ پیغمبر اسلام [ص] نے جنگ کے دوران دین خدا کی حفاظت میں لڑنے والے مجاہدین کے لئے ایک ایسے نکاح کی اجازت دیدی ہے، جس میں وہ شرائط ازدواج نہ ھوں، جو دین اسلام میں بیان کئے گئے ہیں اور خدانخواستہ ایک عورت اور جوان لڑکی اس بہانہ سے ایک ہی دن میں کئی بار مختلف مردوں کے ساتھ ہم بستری کا فعل انجام دے!
اس کے علاوہ اس روایت میں، مجاہدین کے ساتھ عورتوں کی ازدواج کو مہر کی ایک مقدار کے عوض میں، جہاد کے عنوان سے ذکر کیا گیا ہے اور اس بنا پر لفظ "نکاح" کے ساتھ" جہاد" کا اضافہ کرنا، ایک قسم کی فریب کاری ہے۔
البتہ محارم کے ساتھ ازدواج کرنا، تمام اسلامی فرقوں میں حرام اور ناجائز ہے، اگر چہ ہم عجیب[4] و غریب فتوے سنتے ہیں لیکن ابھی تک ہم نے ایسا کوئی فتویٰ نہیں سنا ہے جو محارم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کو جائز جانتا ھو۔
 

[1] ملاحطہ ھو:-«جواز ازدواج موقت»، سؤال 844؛ «ازدواج موقت (متعه) و شرایط آن»، سؤال 574.
[2]-«قال عبدالله: کُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ، وَلَیْسَ لَنَا شَیْءٌ، فَقُلْنَا: أَلاَ نَسْتَخْصِی؟ "فَنَهَانَا عَنْ ذَلِکَ، ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْکِحَ المَرْأَةَ بِالثَّوْبِ"، ثُمَّ قَرَأَ عَلَیْنَا: {یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تُحَرِّمُوا طَیِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَکُمْ، وَلاَ تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لاَ یُحِبُّ المُعْتَدِینَ}»؛ بخاری، محمد بن اسماعیل، الجامع المسند الصحیح المختصر من أمور رسول الله(ص) و سننه و أیامه(صحیح بخاری)، محقق: الناصر، محمد زهیر بن ناصر، ج 7، ص 4، بیروت، دار طوق النجاة، چاپ اول، 1422ق.
[3]۔  بعض اہل سنت نے  اس روایت کو متعہ کے جائز ھونے کی دلیل قرار دی ہے۔ ملاحظہ ھو: بیهقی، احمد بن حسین، السنن الکبری، محقق: عطا، محمد عبد القادر، ج 7 ص 201، بیروت، دار الکتب العلمیة، طبع سوم، 1424ق.
[4]- رضا کبیر کے مانند کہ، اس سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ملاحظہ ھو: «رضاع کبیر از دیدگاه اهل سنت»، سؤال 26586.
دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا