اعلی درجے کی تلاش
کا
5490
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2012/03/07
 
سائٹ کے کوڈ fa14135 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 22447
سوال کا خلاصہ
کیا وضو کے پانی کے علاوہ پانی وضو کو باطل کرنے کا سبب بن جاتا ہے؟
سوال
وضو کے علاوہ پانی کیا ہے؟ کیا یہ وضو باطل ہونے کا سبب بن جاتا ہے؟ کیا وضو میں ہاتھ دھوتے وقت اگر ہاتھ پر وضو کے پانی کے علاوہ باہر سے پانی پڑے تو کیا وضو باطل ہے؟
ایک مختصر

وضو کے لیے وضو کے پانی کے علاوہ پانی کے استعمال نہ کرنے سے مراد، اس سے سر اور پاوں کو مسح کے لیے استعمال کرنا ہے ورنہ اگر وضو میں ہاتھ منہ دھوتے وقت وضو کے پانی کے علاوہ بھی تھوڑا سا پانی ملے، تو وضو باطل نہیں ہوتا ہے، مثال کے طور پر وضو کرتے وقت نلکہ کھولتے اور بند کرتے ہوئے پانی کے کچھ قطرات ہمارے ہاتھ پر گرتے ہیں۔

اب ہم آپ کے سامنے اس سوال کے بارے میں چند مراجع تقلید کے جوابات بھی پیش کرتے ہیں:

سوال: اگر وضو کرنے والا ہاتھ منہ دھوتے وقت وضو کی نیت سے پانی کے نلکہ کو کھولے اور بند کرے، تو اس کا کیا حکم ہے؟

حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای {مدظلہ العالی} کا جواب:

کوئی حرج نہیں ہے اور وضو کے صحیح ہونے کو نقصان نہیں پہنچاتا ہے۔ لیکن اگر بایاں  ہاتھ دھونے کے بعد اس سے مسح کرنے سے پہلے مرطوب نلکہ پر ہاتھ رکھے اور ہاتھ میں موجود وضو کا پانی نلکہ پر موجود پانی کی تری سے مخلوط ہو جائے، تو اس مخلوط پانی سے مسح کے صحیح ہونے میں اشکال ہے[1]۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی {مدظلہ العالی} نے بھی اس سوال کے جواب میں کہ کیا دوسروں کے وضو کا پانی ہمارے ہاتھ منہ پر پڑنے سے وضو باطل ہوتا ہے؟ فرمایا ہے:

اگر وضو کرنے والے اس مجموعی پانی سے وضو کرنے کی نیت کریں، یعنی خود ڈالنے والے پانی یا دوسروں کے وضو کے دوران پڑے ہوئے پانی سے، تو کوئی حرج نہیں ہے[2]۔

حضرت آیت اللہ مھدی ہادوی تہرانی {دامت برکاتہ} کا جواب:

اگر بایاں ہاتھ دھونے کے بعد باہر سے کوئی پانی آپ کی ہتھیلی سے ملے اور سر یا پاوں کا مسح اس باہر سے ملے ہوئے پانی سے انجام پائے، تو وضو صحیح نہیں  ہے، ورنہ وضو میں کوئی اشکال نہیں ہے[3]۔

 


[1] توضيح المسائل (محشى - امام خمينى)، ج‌1، ص 200، دفتر انتشارات اسلامى، قم، هشتم، 1424 ق.

[2]گلپايگانى، لطف الله صافى، جامع الأحكام (صافى)، ج‌1، ص: 35 ، انتشارات حضرت معصومه، قم، چهارم، 1417 ق.

[3]با استفاده از پاسخ 12198 (سایت: 11963).

 

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا