Please Wait
17982
"جوھر" ، لفظی ترجمے کے لحاظ سے "گوھر" کا معرب ھے۔اور عرض کے معنی عارض ھونے ، کوئی عارض وجود میں آنے ، اور عرضھ کرنے وغیره کے ھیں۔[1]
فلاسفھ نے جوھر کی تعریف میں کھا ھے: الجوھر ماھیۃ اذا وجدت فی الخارج وجدت لا فی موضوع مستغن عنھا۔ [2]
یعنی جوھر ایک ایسی حقیقت ھے که جب وه خارج میں موجود ھو تو کسی موضوع کی ضرورت کے بغیر موجود ھوتی ھے اور عرض کی تعریف میں کھا ھے : ان العرض ماھیۃ اذا وجدت فی الاعیان وجدت فی موضوع مستغن عنھ [3]
یعنی عرض ایسی حقیقت ھے که جب وه خارج میں موجود ھو تو کسی موضوع کے ساتھه موجود ھوتی ھے فلسفیانه لغت میں "جوھر" اور "عرض" کی یوں تعریف کی گئی ھے۔
جب ھم موجودات میں غور کرتے ھیں تو ھم اس حقیقت سے آگاه ھوتے ھیں کھ بعض موجودات اپنے وجود میں مستقل ھیں اور بعض دوسرے غیر مستقل۔ اور وه دوسرے موجودات پر قائم ھیں۔ بعض کا وجود مستقل ھے اور بعض دوسرے بالتبع اور غیر مستقل ۔یعنی کلی طور پر بعض موجودات منتزع ھیں ، جیسے مفاھیم اور اضافات اور بعض کسی محل میں ھوتے ھیں بعض دوسرے محل کے بغیر ھوتے ھیں ۔
جو موجودات مستقل ھیں اور اپنے وجود کے تقرر میں کسی محل کے محتاج نھیں وه "جوھر" ھیں اور انکی عالم خارج کی حقیقت یھی ھے کھ وه موضوعات میں سے کسی ایک موضوع میں موجود نھ ھوں ۔ لیکن جو موجودات بالتبع ھیں ان کی عالم خارج میں یھی حقیقت ھے کھ وه کسی موضوع میں موجود ھوتے ھیں اور کسی محل میں وجود رکھتے ھیں لھذا انھیں عرض کھتے ھیں [4]
دوسرے الفاظ میں "عرض " : وه موجود ھے جو کسی اور چیز میں اپنا وجود رکھتا ھو جبکھ وه چیز عرض کے ذریعے وجود نھیں پاتی ۔ جیسے سیاھی ، سفیدی ، جن کا وجود بعینھ معروض کا وجود ھے اور وه معروض کے بغیر موجود نھیں ھوتے اور جب وه خارج میں وجود پاتے ھیں تو لازماً کسی موجود میں وجود پاتے ھیں۔
مثال : عقل ایسا جوھر ھے جو اپنی پیدائش میں کسی موجود کا محتاج نھیں ، کھ اس میں وجود پائے لیکن رنگ ، اٹھنا ، بیٹھنا ، وغیره خارج میں متحقق ھونے کے لئے کسی جسم کے محتاج ھیں اگرچھ وه جسم جو ان کا موضوع بنتا ھے اپنے تحقق کے لئے کسی ایک عرض کا محتاج نھیں۔
مشترکات اور امتیازات
جس چیز میں جوھر اور عرض آپس میں مشترک ھیں ، ۱۔ ممکن ھونا ، ۲ ۔ ماھیت (حقیقت ) رکھنا۔
ان دونوں کے درمیان فرق
۱۔ عرض کو متحقق ھونے کے لئے کسی موضوع کی ضرورت ھے یعنی جب بھی وه عالم خارج میں متحقق ھوتا ھے تو وه کسی موضوع میں متحقق ھوتا ھے کیوں کھ وه قائم بالذات نھیں اور اس کا وجود مستقل نھیں ھے جبکھ عرض کے برعکس جوھر مستقل وجود رکھتا ھے اور کبھی بھی غیر مستقل نھیں ھوتا۔
۲۔ عرض اپنی حد میں عرض ھے وه کبھی بھی جوھر نھیں ھوسکتا ، کیوں کھ عرض ایسا موجود ھے جو کسی شییء کی ذات سے خارج ھےا ور خارجی شیء کسی ذات میں داخل نھیں ھوسکتی ۔
۳۔ اگرچھ جوھر اور عرض وجود کے لحاظ سے منتزع ھیں ۔ لیکن جوھر وجود کے سلسلسے میں اعلی رتبھ رکھتا ھے اور اگر سب ممکن موجودات عرض بن جائیں تو اس کا لازمھ موجودات محدود کا نا محدود ھونا ھے اور بدیھی ھے کھ ممکنات محدود ھیں۔ پس جوھر موجودات کے تسلسل کو محدود کرتا ھے برعکس عرض کے۔