Please Wait
5962
مراجع عظام کے نظریئے کے مطابق بلغم اور ناک کا پانی اگر منھ کی فضا میں نه پهنچے تو اس کے گھونٹنے سے روزه کے لئے کوئی مشکل نهیں هے لیکن اگر منھ کی فضا میں پهنچ جائے تو بعض مراجع کے نظریه که مطابق گھونٹنا جائز نهیں هے ، بعض کے مطابق احتیاط واجب اور بعض کے مطابق احتیاط مستحب هے که گھونٹنے سے پرهیز کرے [1] ۔
لهذا اگر آپ مجبور هیں تو منھ کی فضا تک پهنچنے سے پهلے یه کام انجام دیں ؛ لیکن منھ کی فضا تک پهنچنے کے بعد ، اگر آپ کے مرجع کا نظریه یه عدم جواز هے تو بلغم یا ناک کا پانی هرگز نه گھونٹئے ، لیکن اگر آپ کے مرجع تقلید کا نظریه اس سلسله میں ، احتیاط واجب هے تو آپ اس احتیاط پر عمل کر بھی سکتے هیں اور نهیں بھی کر سکتے مطلب یه که گھونٹ نهیں سکتے اور یا تو(( " اعلم فا الاعلم" کی رعایت کرتے هوتے )) کسی دوسرے مجتهد کے فتوے کی طرف رجوع کریں جو احتیاط مستحب کے قائل هوں جیسے (آقائے سیستانی و روحانی ) ان کے فتوے پر عمل کرسکتے هیں ؛ ایسے میں آپ کا روزه باطل نهیں هوگا ۔
مسئله کی وضاحت : مثال کے طور پر اگر آپ اس مجتهد کی تقلید کرتے هیں جو اس مسئله میں احتیاط واجب کا قائل هے تو اس صورت میں آپ کو اختیار هے که اسی مسئله میں کسی دوسرے مجتهد کی طرف رجوع کریں ، اب اگر آپ کی کوشش کے بعد آپ کے مجتهد کے بعد اعلم مجتهد ایسا هو که اس کے فتوے میں بلغم یا ناک کا پانی گھونٹنا جائز نهیں هے تو یهاں پر آپ اس کے فتوے سے هٹ کر تیسرے مجتهد کی طرف جو که احتیاط مستحب کے قائل هوں رجوع نهیں کر سکتے هیں ۔
هاں اگر احتیاط مستحب کا کوئی فتو یٰ دینے والا مجتهد آپ کے مجتهد کے بعد اعلم هے تو اس مسئله میں اس کی تقلید بھی کر سکتے هیں اور یا اپنے مجتهد کے فتوے ( احتیاط واجب ) پر بھی عمل کر سکتے هیں ۔
لیکن اگر آپ کے مجتهد کے بعد دونوں مرجع اعلمیت میں مساوی هوں ، ان میں سے ایک کا فتویٰ عدم جواز هو اور دوسرے کا احتیاط مستحب ایسی صورت میں آپ کو اختیار هے که دونوں میں سے جس کی طرف رجوع کرنا چاهیں کر سکتے هیں ۔
[1] توضیح المسائل مراجع ، ج 1 ، ص 894 ، م 1580-1579 ؛ اجوبۃ الاستفتاآت ( فارسی ترجمه ) ص 178-177 ، سوال 799 ۔