اعلی درجے کی تلاش
کا
15447
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2008/01/28
سوال کا خلاصہ
انسان پر غسل جنابت کس صورت میں واجب ھوتا ہے؟
سوال
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے جنسی لذت حاصل کرے، لیکن عورت سے لذت حاصل کرنے والا آلہ منی سے آلودہ نہ ھو جائے، تو کیا اس پر غسل واجب ہے اور کیا غسل کے بعد مرد دوبارہ وہی کپڑے پہن سکتا ہے؟
ایک مختصر
انسان کے لئے جنابت واقع ھونے کی دو چیزیں سبب ھوتی ہیں : ۱۔ جماع (ہم بستری) جب مرد کا آلہ تناسل ختنہ گاہ کی مقدار میں  مرد یا عورت، بالغ یا نا بالغ کی شرم گاہ یا مقعد میں داخل ھو جائے، اگر چہ منی بھی نہ نکلے۔[1]  
۲۔ منی کا نکلنا، خواہ خواب میں ھو یا بیداری میں کم ھو یا زیادہ، شہوت کے ساتھ ھو یا بغیر شہوت ھو، اختیار سے ھو یا بلا اختیار۔[2]   
  اس بنا پر سوال کے فرض کے مطابق اگر مراد یہ ھو کہ دخول انجام پایا ہے تو مرد و زن دونوں پر غسل جنابت واجب ہے ۔ لیکن اگر دخول انجام نہیں پایا ہے اور صرف مرد سے منی نکلی ہے، تو اس صورت میں صرف مرد جنب ھوا ہے ، اور اسی پر غسل جنابت واجب ہے، اس کی بیوی جنب نہیں ھوئی ہے ، کیونکہ نہ دخول انجام پایا ہے اور نہ اس سے منی خارج ھوئی ہے ۔ اگر ان کے لباس نجس ھوئے ھوں تو انھیں دھو لینا چاہئیے لیکن اگر ان کا لباس نجس نہیں ھوا ھو تو نماز کے لئے اسے زیب تن کرنے کے لئے کوئی حرج نہیں ہے۔
 

[1] ۔توضيح المسائل (المحشى للإمام الخميني)، ج‏1،  ص 210، مسأله 349 .
[2] ۔ توضيح المسائل (المحشى للإمام الخميني)، ج‏1، ص 208، مسأله 345.
دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا