Please Wait
6702
وضو اور غسل میں بدن کے اعضاء اور اس کی کھال پر کوئی ایسی چیز نہ لگی ہونی چاہئے جو پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ ہو؛ لہذا اگر سرمہ صرف آنکھوں کے اندر لگا ہو وضو اور غسل کے صحیح ہونے میں رکاوٹ نہیں ہے یعنی وضو یا غسل صحیح ہے ؛لکین اگر سرمہ آنکھوں کے اطراف یا ابرو کی جگہ پر لگا ہو تو دیکھنا چاہئے کہ وہ اتنا ہے جو پانی کے اعضائے وضو یا غسل تک پہنچنےمیں رکاوٹ بنتا ہے یا نہیں ؟
اب یہ دیکھتے ہوئے کہ اس مسئلہ میں فقہا کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ؛ اس بارے میں حضرت آیت اللہ بہجت سے پوچھے گئے سوال کا جواب پیش کرتے ہیں :
’’ اگر سرمہ چرب و روغنی ہو اس طرح کہ عرفاً جسم تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ ہو اور آنکھوں سے باہر تک کھنچا ہوا ہو (صرف آنکھوں کے اندر نہ ہو) اور یہ بھی یقین ہو کہ غسل سے پہلے موجود تھا تو وہ دوبارہ غسل کرنا ہوگا‘‘ [1]